ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور لائنس کلب نے منایا ’بھوک سے نجات‘ کا دن

مرڈیشور لائنس کلب نے منایا ’بھوک سے نجات‘ کا دن

Mon, 17 Dec 2018 13:14:49    S.O. News Service

بھٹکل 17؍دسمبر (ایس اونیوز)مرڈیشور لائنس کلب کے زیر اہتمام اتور کو  ’بھوک سے نجات‘ کا دن منایا گیا اور اس دن کی مناسبت سے بھٹکل کے کوکتی علاقے میں واقع معذور بچوں کے لئے مخصوص سنیہا اسکول میں پروگرا م منعقد کیاگیا۔

اس موقع پرسنیہا اسکول کے بچوں کے لئے کھانے پینے کی چیزیں، کھیل کود سازوسامان اور 10ہزار روپے نقد بطور عطیہ دئے گئے۔ لائنس کی ضلع گورنر مونیکا ساونت نے کہا کہ معذور بچوں کے لئے سنیہا اسکول کی خدمات قابل ستائش ہیں اور لائنس کلب کی طرف سے اسکول کو ماضی میں بھی تعاون دیاگیا تھا اور آئندہ بھی ان کا تعاون جاری رہے گا۔

پروگرام میں مرڈیشور لائنس کلب کے صدر ناگراج بھٹ، آئی آر بھٹ، تلک راؤ،سنیہا اسکول کی ہیڈ مسٹریس مالتی ادیاور اور لائنس کلب کے دیگر اراکین موجود تھے۔


Share: